بھارت میں سیکولر قوتوں کو ظلم کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔ صدر عارف علوی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
اسلام نے سب سے پہلے خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا اور جائیداد میں حصہ رکھا، صدر عارف علوی
اسلام نے سب سے پہلے خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا اور جائیداد میں حصہ رکھا، صدر عارف علوی

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کے مسجد پر حملے پر ردِ عمل دیتے ہوئے  کہا ہے کہ بھارتی سیکولر قوتوں کو ظلم کے خلاف کھڑا ہونا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بھارتی علاقے اشوک نگر میں شام 6 بجے کے وقت مسجد کی بے حرمتی کی خبر شیئر کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اشوک نگر میں ہندوتوا دہشت گرد قوتوں نے مسجد کی بے حرمتی کی۔ انہوں نے بد ترین ریاستی دہشت گردی کے دوران مسجد کے مینار پر چڑھ کر اس کا ہلال اتارنے کی کوشش کی۔

اس خبر پر ردِ عمل دیتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت میں متنازعہ شہریت بل کے شرمناک واقعے کا ایک اور رخ یہ ہے کہ بابری مسجد کی طرز پر ایک اور مسجد پر حملہ کیا گیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میرے خیال میں بھارت میں سیکولر قوتوں کو بڑھتی ہوئی بربریت کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے موقع پرمسلم کش فسادات پھوٹ پڑے، اشوک نگر میں ہندو انتہا پسندوں نے مسجد پر دھاوا بول دیاجبکہ بھارتی پولیس اور انتہا پسند ہندوؤں کے مسلمانوں پر بدترین تشدد کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کی سرپرستی میں بی جے پی کے رہنماؤں اور انتہا پسند ہندوؤں نے گزشتہ روز  سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہلی میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر حملہ کردیاجس کے نتیجے میں خوفناک فسادات پھوٹ پڑے۔

مزید پڑھیں: نئی دہلی میں مسلم کش فسادات، 13افراد جاں بحق