پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، معاملہ کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی تصویر

محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

لاہور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق جمعرات 5 جون سے بدھ 11 جون تک رہےگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عیدالاضحیٰ پر عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے اور دریاؤں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فضلے اور اوجھڑیاں مین ہول، نالیوں یا نہروں میں پھینکنے اور منظور شدہ مویشی منڈیوں کے سوا کسی اور جگہ پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کرنے پر بھی پابندی رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش نہیں کی جا سکے گی جبکہ کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

 پنجاب چیئریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے۔

Related Posts