ریڈزون میں دفعہ144نافذہے،کسی کوداخل نہیں ہونےدیاجائےگا،وزیرداخلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریڈزون میں دفعہ144نافذہے،کسی کوداخل نہیں ہونےدیاجائےگا،وزیرداخلہ
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کو روکنے کی پہلی ذمہ داری صوبوں کی ہے،ریڈ زون کی بات کی جائے تو یہاں دفعہ 144 نافذ ہے، ادھر کسی کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کو روکنے کی پہلی ذمہ داری صوبوں کی ہے،ریڈ زون کی بات کی جائے تو یہاں دفعہ 144 نافذ ہے، ادھر کسی کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ممکنہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے  وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ اس بارے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا بیان سب نے سنا ہے ،مولانااسلام آباد آئیں تو پھر ہم دیکھیں گے،ریڈزون میں کسی کوداخل نہیں ہونے دیاجائےگا۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ پہلے تو پولیس ہی مارچ کو ریڈ زون میں داخلے سے روکے گی، آخری آپشن فوج ہوگی، انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا، اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ جمعیت العلمائے اسلام (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ 27 اکتوبر کے دن کشمیری یوم سیاہ مناتے ہیں تو اسی دن کشمیر سے اظہاریکجہتی کے ساتھ پورے ملک سے مارچ شروع ہو گا۔

Related Posts