نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب، ووٹنگ آج نہیں ہوگی۔ سیکریٹری پنجاب اسمبلی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب، ووٹنگ آج نہیں ہوگی۔ سیکریٹری پنجاب اسمبلی
نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب، ووٹنگ آج نہیں ہوگی۔ سیکریٹری پنجاب اسمبلی

لاہور: سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے کہا ہے کہ نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج نہیں کی جائے گی تاہم انتخاب کا شیڈول ضرور جاری کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں انتخاب کا شیڈول جاری کرنے کے علاوہ کوئی کارروائی متوقع نہیں۔ اسپیکر ووٹنگ کل یا پیر دونوں میں سے کسی بھی روز کروا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے شیڈول، صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دن 11 بجے ہورہا ہے۔ ق لیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار پرویز الٰہی اور ن لیگ کے حمزہ شہباز سمیت دیگر امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائیں گے۔ انتخاب کا شیڈول بھی جاری ہوگا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے صوبائی اسمبلی کا قائدِ ایوان منتخب کرنے کیلئے اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا اور ایس او پیز جاری کیے ہیں جن کے مطابق وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے روز اراکین کو اسمبلی کارڈ کے علاوہ شناختی کارڈ بھی ہمراہ لانا ہوگا۔

اراکینِ پنجاب اسمبلی مہمانوں کو اپنے ہمراہ نہیں لاسکیں گے، نہ ہی کسی رکن کو موبائل فون اجلاس کے دوران لے جانے کی اجازت ہوگی۔ خواتین اراکین کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے روز ایوان میں اپنا بیگ لانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ 

 

Related Posts