بجلی کا بل کس کس ٹیکس کے ساتھ آتا ہے؟ سیکریٹری پاور نے بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی کا بل
(فوٹو: کے ای)

اسلام آباد: بجلی کا بل کس کس ٹیکس کے ساتھ آتا ہے؟ سیکریٹری پاور نے بل پر عائد ٹیکسز کی تفصیلات پر آگہی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت ہوا۔ وزیر توانائی نے اجلاس کے دوران اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی صارف کو فی یونٹ 8روپے ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیر توانائی نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاور سیکٹر کو ٹیکس کلیکشن ایجنٹ بنادیا اور شعبہ توانائی کی ہر چیز ڈالر سے منسلک ہے۔ روپے کی بے قدری کے باعث ادائیگیاں اوپر چلی جاتی ہیں۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی طلب ساڑھے 8 فیصد تک کم ہوچکی ہے۔ سستی بجلی لوڈ سینٹرز تک لانے کے مسائل کی وجہ بجلی ترسیل کے مسائل ہیں۔ ایسے مسائل کی وجہ سے بجلی مہنگی ملتی ہے۔

قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلز میں متعدد ٹیکسز شامل کیے گئے ہیں جن میں انکم ٹیکس، جی ایس ٹی، ایکسٹرا سیلز ٹیکس، ایڈوانس انکم ٹیکس اور الیکٹری سٹی ڈیوٹی کے علاوہ ٹی وی فیس بھی شامل ہے۔

سربراہ قائمہ کمیٹی محسن عزیز کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کردی، غریب بجلی استعمال کرے تو بھی مرتا ہے اور نہ کرے تو بھی مرتا ہے۔ مہنگی بجلی صنعتوں کی بندش کا باعث ہے، سب سے مہنگی بجلی پاکستان کی ہے۔

Related Posts