راولپنڈی: سیکرٹری پارلیمانی امور براۓ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجہیہ اکرام کا کہنا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات اور مسائل کا ادراک ہے، وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات کرکے تعلیم سے وابستہ نجی شعبے کے مسائل جلد حل کریں گے۔
سپریم کونسل آف آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز کے ایک وفد نے وفاقی پارلیمارنی سیکرٹری براۓ ایجوکیشن امور وجہیہ اکرام سے ان کے دفتر میں ملاقات کی وفد کی قیادت سپریم کونسل کے کنوینئر ڈاکٹر محمد افضل نے کی دیگر ممبران میں حافظ محمد بشارت ، ابرار احمد خان ، زعفران الہی اور چوہدری عمران شامل تھے۔
ڈاکٹر محمد افضل بابر نے وجہیہ اکرم کو نجی تعلیمی کی مشکلات سے آگاہ کیا اور کہا 3 ماہ قبل آپ کی موجودگی ہماری میٹنگ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور ان کی ٹیم سے ہوئی تھی جس میں ہمیں بتایا گیا تھا کہ وزارت تعلیم نے کورونا سے متاثرہ نجی شعبہ تعلیم کے لیے آسان شرائط پر بلاسود قرضوں کا اجراء کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور صرف کابینہ سے منظوری لینا باقی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو کورونا ایس۔او۔پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے طلباء کی محدود تعداد کے ساتھ فوری طور پر اجازت دی جائے۔ تعلیمی اداروں کی طویل بندش سے آؤٹ آف اسکولز بچوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
سیکرٹری پارلیمانی امور براۓ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجہیہ اکرام نے نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات اور مسائل پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا انھوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ ہیں۔ میں فوری طور پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملکر اس مسلہء کا فوری اور دیرپا حل تلاش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی پنجاب صوبے کا قیام تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے، شاہ محمود قریشی