سیکرٹری جنرل او آئی سی کا مسئلہ کشمیر پر تشویش کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیکرٹری جنرل او آئی سی کا مسئلہ کشمیر پر تشویش کا اظہار
سیکرٹری جنرل او آئی سی کا مسئلہ کشمیر پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد: سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم نے کہا کہ جموں وکشمیرایک طویل عرصہ سے حل سے محروم ہیں،مقبوضہ کشمیر کے بھارت کے زیر قبضہ علاقے متنازع ہیں۔

اسلام آباد میں 48 ویں اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے او آئی سی سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے کہا کہ بہترین مہمان نوازی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں اور کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کے بہت زیادہ مشکور ہیں جبکہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے دعاگو ہیں۔

مشرقی وسطی سے متعلق حسین ابراہیم طحہ نے کہا کہ اسرائیل کی جارحانہ پالیسیاں کالونیل ازم پر مبنی ہے، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے اور فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ اور ان پر مظالم کررہا ہے، اس حوالےسے فلسطینیوں سے بھرپور اظہاریکجہتی کرنا چاہیے۔

مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل طلب معاملہ ہے جس کا حل ضروری ہے اور بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی، بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدام پر تشویش ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ (یو این) قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:مغرب میں مسلمانوں کو اسلاموفوبیا کے واقعات کا شکار ہوتے دیکھا ہے، وزیراعظم کا او آئی سی اجلاس سے خطاب

مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں امن اور استحکام کے خواہاں ہیں اور مسلمان ممالک کو او آئی سی کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جاری صورتحال سے نمٹنے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا جبکہ افغانستان پر او آئی سی اجلاس کامیاب رہا۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ یمن مسئلے کا پائیدار حل ہونا چاہیے اور یمن میں خونریزی فوری بند ہونی چاہیے کیونکہ یمن تنازعہ سے وہاں کے عوام متاثر ہو رہے ہیں۔

Related Posts