دنیا جوہری تباہی سے ایک غلط فہمی کی دوری پر ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ رہا ہے ، دنیا آج مکمل جوہری تباہی سے صرف ایک غلط فہمی کی دوری پر ہے۔

‘اے پی پی’ کی رپورٹ کے مطابق انتونیو گوتیرس نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ دنیا میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ رہا ہے اور اس اضافے کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کمزور ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ سے جزیرہ نما کوریا اور یوکرین پر روس کے حملے سمیت ہر بحران میں ‘نیوکلیئر انڈر ٹونز’ پوشیدہ جوہری خطرات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں اس وقت تقریباً 13 ہزار جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے موجود ہیں جبکہ کئی ممالک ہلاکت خیز ہتھیاروں کے ذخیرے پر اربوں ڈالر خرچ کرکے ایک جھوٹا تحفظ تلاش کر رہے ہیں، جن کی ہمارے اس سیارے پر کوئی جگہ نہیں ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اس بات کا خطرہ ہے کہ لوگ دوسری جنگ عظیم سے ملنے والے سبق کو فراموش کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ 6 اگست کو ہیرو شیما میں یادگاری تقریب میں شرکت کے لئے جاپان جائیں گے جہاں امریکہ نے 77 برس پہلے جنگ ختم کرنے کی ایک کوشش میں دنیا کا پہلا ایٹم بم گرایا تھا۔

انہوں نے کانفرنس کے شرکا سے متعدد اقدامات پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف اس 77 سالہ پرانے ضابطے کو فوراً نافذ اور ازسر نو توثیق کریں۔

Related Posts