کورونا ریلیف، 22لاکھ چھوٹے قرض دہندگان کی اقساط کی ری شیڈولنگ

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Securities & Exchange Commission of Pakistan

اسلام آباد :سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر کورونا وائرس کی وبا کے دوران نان بینکنگ مائیکرو فنانس انسٹی ٹیوشنز سے قرض حاصل کرنے والے 22لاکھ سے زائد کم آمدنی والے افراد اور چھوٹے کاروبار کے 36 ارب روپے مالیت کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی گئی۔

ایس ای سی پی نے مارچ میں کورونا وائرس کی وباء سے پیدا شدہ صورت حال میں عوام کو ایلیف فراہم کرنے کیلئے غیر بینکی مائیکرو فنانس کمپنیوں (این بی ایم ایف سی)کے انضباطی تقاضوں میں نرمی کرتے ہوئے کمپنیوں کو قرض دہندگان کے قرض کی ادائیگیوں کوموخر کرنے یا ان کی اقساط کی ری شیڈولنگ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جون 30 تک موصول اعداد و شمار کے مطابق بارہ نان بینکنگ مائیکرو فنانس کمپنیوں کی جانب سے تیرہ لاکھ سے زائد قرض دہندگان کے 27ارب روپے کی اصل ادائیگی کو موخر کرکے سہولت فراہم کی جبکہ 9 این بی ایم ایف سیز کی جانب سے تقربیا ساڑھے آٹھ لاکھ صارفین کے 7 ارب روپے کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی گئی۔

ایس ای سی پی نے پہلے ہی این بی ایم ایف سیز کے لئے 30 ستمبر 2020 تک قرض لینے والوں کی التوا کی درخواست قبول کرنے کے لئے تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔

ایس ای سی پی نے این بی ایم ایف سی کو ہدایت کی تھی کہ وہ ایسے قرض لینے والے جو کہ معاشرے کے محروم طبقات سے تعلق رکھتے ہوں، کو آسانی فراہم کی جائے۔

ایس ای سی پی نے این بی ایم ایف سی کو ہدایت کی تھی کہ قرض دہندگان کی جانب سے الیکٹرانک ذرائع یعنی ای میل یا فون کالز کے ذریعہ اقساط کی ری شیڈولنگ کے لئے درخواستیں منظور کی جائیں۔

مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک نے قرضوں کے التواء کی سہولت ستمبر 2020ء تک بڑھا دی

ریلیف کی فراہمی کورونا وائرس کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لئے ایس ای سی پی کی کوششوں کا ایک حصہ ہے ۔

Related Posts