کاروباری آسانیوں کیلئے کریڈٹ ریٹنگ کمپنیز ضوابط 2016میں ترامیم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Securities & Exchange Commission of Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)نے کریڈٹ ریٹنگ کمپنیوں کے فروغ، ان کے معیارات کو بہتر بنانے اور کاروباری آسانیاں فراہم کرنے کے پیش نظر کریڈٹ ریٹنگ کمپنیز ضوابط 2016میں ترامیم متعارف کروا دی ہیں۔

یہ ترامیم مقامی صنعت کی ترجیحات اوربہترین بین الاقوامی تجربات کی روشنی میں ترتیب دی گئی ہیں ۔ ریگولیٹری فریم ورک میں تبدیلی کا مقصد کاروبار میں آسانی فراہم کرنا اور ریٹنگ پر سمجھوتہ کیے بغیر بزنس ریٹنگ کو فروغ دینا ہے ۔

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کو سہولت فراہم کرنے اور ان کی کاروباری لاگت میں کمی کیلئے ریگولیشنز میں سے پرائیویٹ ریٹنگز سے علیحدگی کی دو سالہ لازمی مدت ، متعلقہ اداروں کی سالانہ فنانشل اسٹیٹمنٹ کی فراہمی اور نادہندگی سے متعلقہ دستاویزات کی فراہمی کی شرائط ختم کر دی گئی ہیں۔

پیشہ ور افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے انفرادی اشخاص کو کریڈٹ ریٹنگ کمپنی کے 40فیصد شیئر رکھنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے ۔

Related Posts