ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا پہلا روز، پاکستان نے 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 126رنز بنا لئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا پہلا روز، پاکستان نے 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 126رنز بنا لئے
ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا پہلا روز، پاکستان نے 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 126رنز بنا لئے

ساوتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے، میچ کے پہلے دن کے اختتام کے موقع پرپاکستان نے 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 126رنز بنا لئے۔

پاکستان ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہے، جہاں میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اوپننگ بلے باز شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا، پچھلے میچ میں سنچری اسکور کرنے والے اوپنر شان مسعود اس بار صرف ایک رن بنا سکے۔ کپتان اظہر علی ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 85 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

عابد علی کیورن کے ہاتھوں برنس کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 111 گیندوں میں 60 رنز اسکور کیے۔ چوتھی وکٹ 117 رنز پر اسد شفیق کی گری جنہوں ں ے 5 رنز بنائے۔

24 ویں اوور میں بارش شروع ہوگئی اور میچ بارش کے باعث روک دیا گیا اور اس دوران ہی کھانے کا وقفہ کیا گیا۔ کھانے کے وقفے سے قبل پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنالیے تھے۔

ٹیم کی پانچویں وکٹ 120 کے اسکور پر گری، کرکٹر فواد عالم کو شاداب خان کی جگہ 11 برس بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تاہم وہ بغیر رن بنائے ووکس کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ انہوں نے آخری بار 2009ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

Related Posts