سی پیک قومی منصوبہ ہے،دوسرا مرحلہ جلد شروع ہوگا، عاصم سلیم باجوہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

asim saleem bajwa

اسلام آباد : سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور میں اپنے انفرادی تجربہ سے وزارت اطلاعات کو بہتر بنانے کے لئے اپنی پوری کوشش کروں گا۔

سی پیک کے چیئرمین نے کہا کہ خنجرب سے گوادر تک دونوں راستوں کی تیزی سے تکمیل کے منصوبے بنائے گئے ہیں اور آئندہ چند ماہ میں باقی حصوں میں سڑک کی تعمیر کے بڑے منصوبے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک قومی منصوبہ ہے ،اور دوسرا مرحلہ اہم ہے جو جلد شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا دوسرا مرحلہ زراعت ، صنعت ، تجارت ، سائنس اور ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے۔

مزید پڑھیں: سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کےلئے انتہائی اہم ہے ، وزیر اعظم

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ چاروں صوبوں میں معاشی زون کو شروع کرنا ایک ترجیح ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گوادر کی ترقی سے متعلق منصوبے دوسرے مرحلے میں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس جلد ہوگا۔

Related Posts