دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز برابر کرلی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 79 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی ٹیم 43 اوورز میں 182 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 79 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وکٹ بیٹر محمد رضوان 28 اور آغا سلمان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

نسیم شاہ نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹِم ساؤتھی اور اِیش سودی نے 2،2 جبکہ لوکی فرگوسن، مچل سینٹنر، مائیکل بریسویل اور گلین فلپس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.5 اوورز 261 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

ڈیوون کانوے 101 اور کین ولیمسن 85 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جبکہ مچل سینٹنر 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 4، نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف اور اسامہ میر کے حصے میں 1،1 وکٹ آئی۔

Related Posts