ٹرتھ اور ڈیئرسی پرائم کی شاندار مختصر فلموں میں ایک زبردست اضافہ ہے۔
سی پرائم اپنے ناظرین کو کبھی بھی مایوس نہیں کرتا اور ایک کے بعد ایک ہٹ پیش کرتا ہے۔اس سلسلے میں اب ایک اوردلچسپ مختصر فلم ٹرتھ اور ڈیئرپیش کی جارہی ہے جس کے ستاروں میں یشما گل، مرزا زین بیگ، نعیمہ گرج، محمد حنیف اور عامر شاہ شامل ہیں۔
ٹرتھ اور ڈیئر طالب علموں کو اس دور میں واپس لے جاتی ہے جہاں وہ اپنی کالج ری یونین میں شرکت کرتے ہیں۔ اپنی پرانی یادوں کے ساتھ، وہ اپنے کالج کے زمانے کا فیورٹ گیم ٹڑتھ اور ڈیئرکھیلتے ہیں۔
جس دوران ایک بے حد شرارتی چھیڑ چھاڑ کے ساتھ ، جب شان اور صائمہ سچ کو تلاش کرتے ہیں تو کہانی میں شان اور صائمہ کے درمیان سچی محبت کا اظہار ہوتاہے،شان صائمہ کو اپنی پرانی محبت کو تازہ کرنے کیلئے شادی کی پیشکش کرتا ہے تو وہ بتاتی ہے وہ شادی شدہ ہے۔
اس مختصر فلم کا بہترین حصہ وہ ہے جہاں شان اور صائمہ ظاہر کرتے ہیں جیسے کہ انہوں نے کھیل ہی کھیل میں سچ مچ شادی کرلی ہے۔ جب ری یونین ختم ہوتی ہے اور صائمہ اپنی کار کی طرف بڑھتی ہے اور اس کے بیٹے کی نظریں باپ کو تلاش کرتی ہیں تو حیرت انگیز طورپر شان اس کے پاس آتا ہے اور بچے کو گلے لگاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ زوہا رحمان ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے کے لیے تیار