اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملک بھر میں الیکشن ایک ساتھ کرانے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سماعت کرنے والے ججز بینچ کی سربراہی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کا بینچ ڈی لسٹ کردیا گیا تھا، جس کی وجہ چیف جسٹس کی طبیعت کی ناسازی تھی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مبنی 3 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔
نواز شریف دو ہفتے قیام کے بعد سعودیہ سے واپس لندن روانہ
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ بینچ الیکشن ایک ساتھ کرانے کی درخواست کی سماعت آج ساڑھے 11 بجے شروع کرے گا۔ وفاقی حکومت سپریم کورٹ پر پارلیمنٹ کے فیصلوں کا احترام کرنے کیلئے زور دے رہی ہے تاہم سپریم کورٹ فیصلے پر تاحال عمل نہیں کیا گیا۔
سپریم کورٹ نے حال ہی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم دیا کہ آئین کے مطابق الیکشن 90روز کے اندر اندر کرائے جائیں۔ عدالت نے اسٹیٹ بینک سے فنڈز بھی مختص کرالیے تاہم حکومت کی ٹال مٹول کے باعث فنڈ جاری نہیں کیے جاسکے۔
گزشتہ روز بھی وزیر اعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ پر پارلیمنٹ کے فیصلوں کا احترام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا کام ضامن بننا یا پنچایت نہیں ہے بلکہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دینا ہے۔