اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی جس میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے وکیل نعیم بخاری، امتیاز صدیقی اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان دلائل دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی ججز بینچ از خود نوٹس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ گزشتہ سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے عدالتِ عظمیٰ کا کہنا تھا کہ بظاہر عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے والی تھی۔
عدالت کی توجہ صرف ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ہے۔ سپریم کورٹ