سپریم کورٹ کا سندھ ہاؤس پر حملے کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ کا سندھ ہاؤس پر حملے کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم
سپریم کورٹ کا سندھ ہاؤس پر حملے کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63کی تشریح پر دائر کیے گئے صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران سندھ ہاؤس پر حملے کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق آج سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے معزز عدالت کے روبرو دلائل دئیے جبکہ عدالت نے فریقین کا مؤقف سنا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایم کیو ایم لندن کے سیکٹر انچارج رئیس مما کی سزا برقرار

سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو سندھ ہاؤس پر حملے کے ملزمان کو گرفتار کرنے سے متعلق رپورٹ کل تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آپ کا یہ کہنا ہے کہ پولیس نے آپ کے کہے پر عمل نہیں کیا؟

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سندھ کا مؤقف سننا سپریم کورٹ کے حکم میں شامل تھا۔ مسئلہ حل نہ ہونے کی سورت میں مل بیٹھ کر حل نکالنا ہوگا۔ عدالت اس معاملے میں مزید پڑنے والی نہیں۔ سندھ ہاؤس واقعے کے دوسرے روز سماعت ہوئی تھی۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیا جانا چاہئے۔ ایڈووکیت جنرل اسلام اباد نے کہا کہ دہشت گردی کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔ قانون کے مطابق جو ہوسکتا تھا، کیا۔ کیس میں گرفتار کیے گئے کچھ لوگ ضمانت پر رہا ہو گئے ہیں۔

اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے پرانی گرفتاریوں کی بات کی۔ ایف آئی آر میں عائد کی گئی دفعات بچگانہ ہیں۔ عدالت کو موجودہ پیش رفت سے آگاہ کریں۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو سندھ ہاؤس پر حملے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ 

Related Posts