سائنسدانوں کی کورونا سے صحتیاب افراد کو ویکسین کی صرف 1 خوراک دینے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan restricts use of AstraZeneca coronavirus vaccine for people under 40

واشنگٹن: سائنسدانوں نے کورونا سے صحتیاب افراد کو فائزر اور موڈرنا ویکسین کی صرف 1 ہی خوراک دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک دینا ویکسین ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین سے متعلق سائنسدانوں کا نیا دعویٰ سامنے آگیا، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا سے صحتیاب افراد فائزر اور موڈرنا کی ایک ہی خوراک لیں، ایک خوراک صحتیاب افراد کیلئے کافی ثابت ہوگی۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈوائزری کمیٹی میں کام کرنے والے مہرے میڈیکل کالج کے سربراہ ڈاکٹر جیمز ہلڈریتھ نے کہا کہ ہماری تحقیق کہتی ہے کہ جو لوگ پہلے ہی کورونا سے صحتیاب ہوچکے، وہ فائزر اور موڈرنا کی صرف ایک ہی ڈوز لگوائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جو کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہوں، ان میں قوتِ مدافعت پہلے سے موجود ہوتی ہے جبکہ ویکسین کی ڈوز سے آئندہ کیلئے ان کی قوتِ مدافعت بہتر ہوجاتی ہے۔ ایسے افراد کو دوسری خوراک دینا محض اسے ضائع کرنا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے جہاں 13 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے، وہیں 10 کروڑ سے زائد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایسے لوگوں کو ویکسین کی صرف ایک ہی خوراک دینی چاہئے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل دُنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 13 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 لاکھ 59ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 13کروڑ 13لاکھ 93 ہزار 15افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 28 لاکھ 59ہزار 904افراد جان کی بازی ہار گئے۔

  مزید پڑھیں: کورونا سے 13 کروڑ 13 لاکھ افراد متاثر، 28 لاکھ 59ہزار ہلاک

Related Posts