اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے اعلان کیا ہے کہ دفترِ خارجہ میں ”سائنس برائے استحکام و ترقی“ کے عنوان سے 2 روزہ نمائش کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں دفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ دفترِ خارجہ میں پی اے ای سی، سپارکو، این سی پی، نسٹ، لمز اور سی یو آئی کے تعاون سے نمائش منعقد کی جائے گی۔
اپنے پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ دو روزہ نمائش کا انعقاد 16اور 17 مارچ کو پاک چین فرینڈشپ سینٹر کے مقام پر عمل میں لایا جائے گا جس کا عنوان ”سائنس برائے استحکام و ترقی“ ہوگا۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ نمائش عوام کے لیے 16 مارچ کو 1 بجے دوپہر سے 5 بجے شام تک جبکہ 17 مارچ کو 10 بجے صبح سے شام 5 بجے تک کھلی رہے گی۔
عائشہ فاروقی نے کہا کہ نمائش میں سائنس و ٹیکنالوجی، ایجادات اور دریافتوں کے حوالے سے معلومات رکھی جائیں گی جبکہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے تیار کی گئی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیاں تلاش کرنا بھی ہمارا مقصد ہے۔
Exhibition will be open for public from 1:00pm to 5:00pm on 16 March & from 10:00am to 5:00pm on 17 March.
It will showcase ???????? achievements in Science, Technology & Innovation & explore markets for Pakistani technology products. 2/2#ScienceDiplomacy #Science4Development
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) March 10, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل دفترِ خارجہ نے چینی جہاز کے حوالے سے بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنے والا چینی بحری جہاز صنعتی سامان لے کر آیا جس کے حوالے سے بھارت بے بنیاد دعوے کر رہا ہے۔
دفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے 3 روز قبل میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سامان کی مکمل تفصیل اس کے حوالے سے دستاویزات میں دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:دفترِ خارجہ نے چینی جہاز پر بھارت کا دعویٰ مسترد کردیا