لاہور: صوبہ پنجاب کے اسکولز میں دسمبر اور جنوری کی مختلف تاریخوں سے موسمِ سرما کی تعطیلات کا آغاز کیا جائے گا جس کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے گنجان آباد ترین صوبہ پنجاب کے 24اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک موسمِ سرما کی چھٹیاں ہوں گی جن میں گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، لاہور، بہاولپور اور سرگودھا شامل ہیں۔
ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں کاروباری برادری کا اہم کردار ہے،صدر مملکت
پاکستان ہمارے اجداد کی بے پناہ قربانیوں کا ثمر ہے، ڈی جی رینجرز سندھؓ
جن اضلاع میں 23دسمبر سے 6جنوری تک موسمِ سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، ان میں قصور، سیالکوٹ، گجرات، پاکپتن، نارووال، شیخوپورہ، اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، خوشاب،لودھراں، جھنگ، بہاولنگر اور حافظ آباد بھی شامل ہیں۔
منڈی بہاؤ الدین اور ننکانہ صاحب میں بھی 6جنوری تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ پنجاب کے دیگر 12اضلاع میں 3 سے 13جنوری تک موسمِ سرما کی تعطیلات ہوں گی جن میں راجن پور، لیہ، جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ اور چکوال شامل ہیں۔
بھکر، رحیم یار خان، چنیوٹ، راولپنڈی اور ڈی جی خان، میں بھی 3 سے 13 جنوری تک اسکولز بند رہیں گے۔ محکمۂ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ سردیوں کی تعطیلات کا اعلان موسمِ سرما کی شدت کے پیشِ نظر کیا گیا۔