ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں اسکولز کورونا وائرس کی وبا کے باعث 18 ماہ کی طویل بندش کے بعد کھل گئے اور بچوں نے خوشی خوشی کلاس رومز کا رخ کیاہے۔
بن الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسکولز دوبارہ کھولنے کا اقدام یونیسف کے اس انتباہ کے بعد سامنے آیا کہ کورونا بحران کے دوران طویل عرصے تک اسکولز بند رکھنے سے جنوبی ایشیا میں کروڑوں بچوں کے لیے عدم مساوات میں بگاڑ آرہا ہے۔
دارالحکومت ڈھاکا کے ایک اسکول میں بچوں کو پھولوں اور مٹھائی سے خوش آمدید کہا گیا اور انہیں ماسک پہننے اور ہاتھ سینیٹائز کرنے کی ہدایت کی گئی، کچھ نے خوشی میں ایک دوسرے کو گلے لگایا۔
15 سالہ منتصر احمد نے کیمپس میں داخل ہوتے وقت کہا کہ ہمیں اسکول واپس آکر بہت خوشی ہے، مجھے امید ہے کہ میں اپنے تمام دوستوں اور اساتذہ کو اب لیپ ٹاپ کی اسکرین کے بجائے آمنے سامنے دیکھوں گا۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں معاشی بدحالی کا خدشہ، اقوامِ متحدہ کی فوری مالی امداد کی اپیل