متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے کراچی کی بیشتر مساجد میں اجتماعات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی، وحشیانہ جارحیت، فائرنگ، دہشت گردی اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسلم حکمرانوں اور اقوام متحدہ سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
علماء کا کہنا تھا کہ غزوہ بدر مسلمانوں کو طاغوتی، استعماری، استبدادی، استکباری، باطل قوتوں کے خلاف انتہائی نامساعد اور مشکل ترین حالات میں بھی صرف اللہ پر توکل و یقین کے ساتھ جہاد کرنے کا جذبہ و حوصلہ پیدا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
آئین شکن صدر دندان سازی میں رہنمائی کرسکتا ہے قانون سازی میں نہیں، حافظ حمد اللہ
انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران اپنے دین و ایمان اور اسلام کی بقاء و سلامتی کیلئے عالمی ظالم، جابر کفریہ طاقتوں کے ساتھ سمجھوتے کے بجائے دینی حمیت و غیرت و جرات کے ساتھ اپنے موقف حق پر ڈٹ جائیں۔
علماء نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔