لاہور: پاکستان شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری، پاکستان کرکٹ بوڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن سکس کے بقایا میچز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کا 62واں اجلاس 10 اپریل بروز ہفتے کو ورچوئل سیشن کے ذریعے منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ایس ایل سیزن سکس کے بقایا میچز کا شیڈول جاری کیا گیا۔
شیڈول کے مطابق 22 مئی سے 28 مئی تک تمام ٹیمیں قرنطینہ کرینگی، قرنطینہ مکمل ہونے کے بعد 29 مئی سے 31 مئی تک تمام ٹیمیں پریکٹس کریں گی۔
PCB confirms schedule of remaining PSL 6 matches
Read more: https://t.co/Yv5zkeWejZ#PSL6 pic.twitter.com/KkuL80hsPB
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) April 11, 2021