سپریم کورٹ میں نیب ترمیمی کیس کی سماعت آج پھر ہوگی، عمران خان کی پیشی متوقع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SC to resume NAB amendment case hearing today

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کا 5 رکنی بینچ نیب آرڈیننس 1999 میں ترمیم کیس کی سماعت آج دوبارہ کرے گا۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پانچ رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے جس میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی شامل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے قید بانی عمران خان نے نیب آرڈیننس 1999 ترمیمی کیس کے سلسلے میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

سابق وزیراعظم نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ کر آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی اجازت دینے کی استدعا کی ہے۔

عمران خان نے درخواست پردستخط کرکے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کے لیے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو دے دی ہے۔

عدالت نے 17 مئی کو گزشتہ سماعت کے دوران پی ٹی آئی بانی کو 30 مئی کو ہونے والی اگلی سماعت پر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔17 مئی کی کارروائی کے دوران پی ٹی آئی بانی کو دلائل پیش کرنے کا موقع نہیں ملا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی نے پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں کی گئی ترامیم کو چیلنج کیا تھا۔

Related Posts