3سالہ پابندی کیخلاف عمر اکم کی درخواست پرسپریم کورٹ میں  سماعت 11 جون کو ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SC to hear Umar Akmal’s appeal over suspension on June 11

لاہور: سپریم کورٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی تین سالہ معطلی کے خلاف اپیل کی سماعت 11 جون کو ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر عمر اکمل کی اپیل کی سماعت کریں گے،پی سی بی کو پہلے ہی سماعت کے لئے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے الزامات پرکرکٹر پر تین سال کی پابندی عائد کی گئی ہے ،عمر اکمل کی معطلی کی تاریخ 20 فروری 2020 سے نافذ العمل ہوچکی ہے۔

پی سی بی کے بیان میں مزید کہا گیا کہ جب تک جسٹس (ر)فقیر محمد کھوکھر اپنے فیصلے کا اعلان نہیں کر تے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

عمر اکمل کاکیریئر قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے بعد سے ہمیشہ تنازعات میں رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ کا بیڈ بوائے عمر اکمل پی ایس ایل سے آؤٹ

فروری میں پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی دو الگ الگ خلاف ورزیوں کے الزام کے بعد کامران اکمل کو پاکستان سپر لیگ سے معطل کردیا گیا تھا ۔

Related Posts