سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس کیس کا فیصلہ کل سنائے گی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان ریویو آف ججمنٹ بل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جمعہ کو سنائے گی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے 19 جون کو اٹارنی جنرل منصور اعوان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

نظرثانی بل اسمبلی سے منظور کیا گیا تھا کیونکہ ملک کی سپریم کورٹ پنجاب انتخابات میں تاخیر کیس کی سماعت کر رہی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نئے بل کی منظوری کے بعد تین رکنی بنچ انتخابات میں تاخیر کے کیس کی سماعت نہیں کر سکتا اور اسے لارجر بنچ کو بھیجنا ضروری ہے۔

یہ بل حکومت کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات کو کم والے بل کی منظوری کے فوراً بعد منظور کر لیا گیا تھا۔ تاہم اس بل کو سپریم کورٹ نے اثر انداز ہونے سے روک دیا تھا۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کی نجکاری کے درمیان نئے سی ای او کی تقرری

نظرثانی بل کا مقصد خاص طور پر ایسے معاملات میں درخواست گزاروں کو اپیل کا حق دینا ہے جہاں عدالت نے ازخود نوٹس لیا ہو۔

Related Posts