شوگر کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دینے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SC suspends SHC decision of nullifying sugar commission report

اسلام آباد :سپریم کورٹ آف پاکستان نے بدھ کو شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دینے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کردیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے 17 اگست کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیاتھا جس میں کہا گیا تھا کہ شوگر کمیشن کا نوٹیفکیشن انکوائری کمیشن کے قانون کے مطابق جاری کیا گیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ نے شوگر ملوں کے مالکان کی درخواست قبول کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ حکومت ملوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرسکتی ہے لیکن کمیشن کی رپورٹ کو تفتیش پر اثر انداز نہیں ہونا چاہئے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شوگر انکوائری کمیشن نے دعویٰ کیا تھا کہ بحران سے مستفید ہونے والے افرادمیں مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف ، پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار ، مسلم لیگ (ق) کے مونس الٰہی اور پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری شامل ہیں۔

21 مئی کو جاری ہونے والی فرانزک رپورٹ میں کمیشن نے شوگر مل مالکان پر بلاجواز قیمتوں میں اضافے ، بے نامی لین دین ، ​​ٹیکس چوری ، سبسڈی کا غلط استعمال اور گنے کی خریداری میں اربوں روپے کاغیر قانونی منافع کمانے کا الزام عائد کیا تھا۔

حکومتی کارروائی روکنے کے لئے ملوں کے مالکان نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو شوگر ملز مالکان کے خلاف کارروائی سے روک دیا تھا۔

بعدازاں وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کی جانب سے دیئے گئے حکم امتناعی کو مسترد کردیا اور حکومت کو شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:شوگرملز پر ایک خاص طبقے کی اجارہ داری ہے، معاون خصوصی شہزاد اکبر

اعلیٰ عدالت نے سندھ ہائیکورٹ  کو اس معاملے پر فیصلہ جاری کرنے کے لئے تین ہفتوں کی مہلت دیدی ہے، سپریم کورٹ نے حکومت کو شوگر ملز کے خلاف غیر ضروری اقدامات نہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Related Posts