اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی، جس میں حکومتی تشدد اور اسلام آباد تک اس کے اگلے لانگ مارچ کے خلاف رکاوٹوں سے تحفظ کی درخواست کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے پی ٹی آئی کی درخواست اس اعتراض کے بعد واپس کر دی کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔
درخواست کو واپس کرتے ہوئے، رجسٹرار آفس نے کہا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی درخواست میں اٹھائے گئے نکتے پر فیصلہ دے چکی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے بدھ کو عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کے دوران گرفتاریوں اور ناکہ بندیوں کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کیا اور عدالت عظمیٰ سے مستقبل میں ان ہتھکنڈوں کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں عدالت عظمیٰ سے کہا ہے کہ وہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مستقبل میں پرامن مارچ کرنے والوں کے خلاف پرتشدد اقدامات کے خلاف ہدایت کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف انسپکٹر جنرلز آف پولیس (آئی جیز) کو بھی ہدایات جاری کرے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کے خلاف سنگین مقدمے کے اندراج کیلئے ہنگامی وزارتی اجلاس طلب