سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین سے متصادم قرار، قومی اسمبلی بحال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین سے متصادم قرار، قومی اسمبلی بحال، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین سے متصادم قرار، قومی اسمبلی بحال، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کی قانونی حیثیت اور صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کی تحلیل سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنایا گیا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمارا فیصلہ متفقہ رائے سے ہوا ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، رولنگ 3 اپریل کو دی گئی، جن لوگوں نے ریکوزیشن دیا تھا انہیں نوٹس دیئے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین کے منافی ہے۔

فیصلے میں وفاقی کابینہ عہدوں پربحال، قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنا بھی غیرآئینی قرار دے دیا گیا۔تحریک عدم اعتماد زیرالتوا رہے گی، اسمبلیاں توڑنا بھی خلاف قانون تھا، قومی اسمبلی توڑنا بھی خلاف قانون تھا، قومی اسمبلی پرانی پوزیشن پر بحال کی جائیگی۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ 9اپریل کو دن ساڑھے 10 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے، قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان عدم اعتماد پر ووٹ کا سٹ کرسکیں گے، آرٹیکل 63 کے نفاذپر عدالتی فیصلہ اثر انداز نہ ہوگا۔فیصلہ سنانے کے بعد ججز کمرہ عدالت سے روانہ ہوگئے۔

انتہائی اہم فیصلہ سنانے سے قبل سپریم کورٹ کے باہر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے، فواد چوہدری، فیصل جاوید، شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سمیت پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں کے متعدد رہنما فیصلہ سننے کے لیے عدالت عظمیٰ پہنچے۔

چیف الیکشن کمشنرکی عدالت میں طلبی:

فیصلے سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر کو عدالت میں طلب کرلیا، چیف الیکشن کمشنر کو رسٹرم پر بلایا، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہر وقت الیکشن کرانے کیلیے تیار ہے،2023کے عام انتخابات کیلئے بھی حلقہ بندیوں کی بات کی تھی، خیبرپختونخوا میں فاٹا کے انضمام کے بعد سیٹوں میں ردوبدل ہوا ہے،ہم اسٹیٹ آف دی آرٹ حلقہ بندیاں کرانا چاہتے ہیں۔

Related Posts