اسلام آباد :سپریم کورٹ نے آرمی پبلک اسکول پرحملے سے متعلق عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کیلئے حکومت کو مزید 3 ہفتو ں کی مہلت دیدی ہے۔
عدالت عظمیٰ نے آج وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرلی ہے اور ممکنہ طور پر عدالت میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد ہی اب کیس کی کارروائی دوبارہ شروع ہو گی۔
واضح ہے کہ 16 دسمبر 2014 کو طالبان دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول پر دھاوا بولا اور 130 سے زائد اسکول کے بچوں سمیت تقریباً 150 افراد کو شہید کیا تھا۔
یاد رہے کہ 10 نومبر کو سپریم کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان سے سوال و جواب کے بعد آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت 4 ہفتوں تک ملتوی کردی تھی۔
وزیر اعظم عمران خان سانحہ اے پی ایس از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد آپ نے کیا کیا؟وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری اس وقت صوبے میں حکومت تھی۔اس وقت جو اقدامات اٹھائے جاسکتے تھے، اٹھائے۔
مزید پڑھیں:سانحہ اے پی ایس سیکورٹی کی ناکامی قرار، رپورٹ جاری کردی گئی