اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سود کیخلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
سود کیخلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (RDAs) سے بڑی رقم واپس نکالنے اور پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اچانک کمی کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے یہ وضاحت اس وقت جاری کی جب بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی برطرفی کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے اپنی سرمایہ کاری واپس لے رہے ہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے بڑی رقم نکالنے اور آمدن میں کمی کے بارے میں سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کی تردید کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں 1700.38 پوائنٹس کی تیزی

ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اپریل میں اب تک، تقریباً 86 ملین ڈالر زکی آمد بہت مضبوط ہے اور کوئی غیر معمولی اخراج نہیں ہے۔ کل آمد اب 4 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

Related Posts