ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک سیما کامل کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے مائیکرو فنانس کی حد ایک لاکھ سے بڑھا کر تین لاکھ کر دی ہے اور توقع ہے کہ اس کی بدولت کم آمدنی والے طبقات کی مالیاتی ضروریات کی تکمیل کی جا سکے گی۔
ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک سیما کامل نے پاکستان تخفیف غربت فنڈ(پی پی اے ایف) اورسٹی فاؤنڈیشن کے تحت منعقدہ خصوصی تقریب تقسیم ایوارڈز سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں قرضے کی سہولت حاصل کرنے والوں میں خواتین کا تناسب صرف 20فیصد ہے، جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ایک شمولیتی مالیاتی نظام کے لیے مائکروفنانس کے شعبے کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، خصوصاً ان کاروباروں کی معاونت کے لیے جو عام طور پر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔