اسٹیٹ بینک نے سمندر پار پاکستانیوں کا سروے شروع کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 8مارچ کو ہوگا
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 8مارچ کو ہوگا

لاہور:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ترسیلات زر کے رجحانات اور امکانات جانچنے کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کا سروے شروع کر دیا۔

بینک دولت پاکستان نے وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی شراکت سے ترسیلات زر کے حالیہ رجحانات اور مستقبل کے منظر نامے کا تجزیہ کرنے کی غرض سے سمندر پار پاکستانیوں کا ایک سروے شروع کیا ہے۔

یہ سروے 9 جنوری 2021 تک تمام سمندر پار پاکستانیوں کو دستیاب ہوگا۔سروے میں ان مضمر عوامل کو جانچنے کی کوشش کی گئی ہے جو ترسیلات زر کے حالیہ برتا پر اثر انداز ہوئے۔

جن میں غیررسمی سے باضابطہ چینلز کی طرف لوگوں کا آنا، بینکوں کی عمارات میں جانے کے بجائے ڈجیٹل پلیٹ فارمز کا اختیار کرنا، مستقبل میں پاکستان واپس آنے کے منصوبے نیز اگلے چھ ماہ کے دوران متوقع طور پر بھیجی جانے والی ترسیلات زر کی رقم شامل ہیں۔

بینک دولت پاکستان اور وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات سمندرپار پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ اس مختصر آن لائن سروے میں شریک ہوں۔ سروے اس ویب لنک پر بآسانی دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں: صنعتی علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے ترجیحی فنڈنگ کا نظام بنایا جائے،صدر کاٹی

Related Posts