اسٹیٹ بینک نےفارن ایکسچینج سے متعلق قوانین پرنیافریم ورک تیارکرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹرنیٹ اور موبائل بینکاری کے صارفین کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے،اسٹیٹ بینک
State-Bank

کراچی: اسٹیٹ بینک نےفارن ایکسچینج سے متعلق قوانین پرنیافریم ورک تیارکرلیا ہے جس کامقصد فارن ایکسچینج کے غلط استعمال اور ضیاع کو روکنا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے نئے فریم ورک کے مطابق ڈالر کی چوری چھپے بیرون ملک منتقلی پر دہشتگری اور منی لانڈرنگ کے مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ انڈر انوائسنگ یا اوور انوائسنگ کے ذریعے رقم کی غیرقانونی منتقلی ہوتی ہے،تجارت کی آڑ میں چوری چھپے ڈالرکی بیرون ملک منتقلی منی لانڈرنگ ہے، خلاف ورزی کرنے والوں پر منی لانڈرنگ اوردہشتگری کے مقدمات درج ہوں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکس اپنے صارفین کو نئے قوانین پر آگاہی فراہم کر یں۔ فریم ورک کے تحت تجارتی سامان کی مکمل تفصیلات بینک کو جمع کرانا ہوگی، تجارتی مال کی مکمل مالیت درج کرانا لازم قرارہوگاجبکہ تجارتی سامان میں کمی بیشی ردوبدل جرم تصور ہوگا۔

Related Posts