اسٹیٹ بینک نے ملازمین کیلئے ورک فرام ہوم کی سہولت متعارف کروادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 4 ارب 60 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 4 ارب 60 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے

کراچی: اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی سہولت کیلئے ورک فراہم کی سہولت متعارف کروادی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے توانائی بچت مہم کے تحت ’ورک فرام ہوم‘ گھر سے کام کرنے کی پالیسی بنالی ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق توانائی بچت مہم کے تحت ملازمین کو ہفتے میں دو روز گھر سے کام کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملازمین آفیشلز ملاقاتوں میں کمی لائیں، ائیر کنڈیشن کا استعمال احتیاط سے کریں اور دفتر میں دیر تک کام نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے اب دالوں کا حصول بھی مشکل ہوگیا

قبل ازیں اسٹیٹ بینک نے ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونے کی افواہوں کی تردید کردی تھی، بینک نے کہا تھاکہ اس وقت غیر ملکی زرمبادلہ 8.99 ارب ڈالر ہیں اور ’اس میں سونے کے ذخائر شامل نہیں ہیں اور تمام مقاصد کے لیے قابل استعمال ہیں‘۔

اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ درآمدات کی ادائیگی اور بینکوں سےڈالرختم ہونےکی افواہوں کا بھی نوٹس لیا گیا ہے، درآمدی ادائیگیاں نہیں روکی گئیں، کمرشل بینکوں کے پاس نقد ادائیگیوں کیلئے کافی مقدار میں ڈالرز موجود ہیں۔

Related Posts