گزشتہ ماہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی، رپورٹ جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ ماہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی، رپورٹ جاری
گزشتہ ماہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی، رپورٹ جاری

کراچی: اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اپریل کے مہینے میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 62 کروڑ 30 لاکھ ڈالر پر آگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل مارچ 2022 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا تھا۔ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کی وجہ عید پر ترسیلات زر میں اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ خسارے میں کمی کی دوسری بڑی وجہ ماہانہ درآمدات میں نسبتا کمی ہے۔ گزشتہ سال جولائی تا رواں سال اپریل کرنٹ اکاونٹ خسارے کا حجم 13 ارب 77 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا ہے۔

مزید برآں رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی مدت میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ صرف 54 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان بھیجی جانے والی فارن کرنسی کے باعث تاریخ میں پہلی بار اپریل کے مہینے میں ترسیلاتِ زر تین ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی تھیں۔ پاکستان کا ماہانہ غیر ملکی زرمبادلہ تاریخ میں پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

Related Posts