اسٹیٹ بینک اسلامی فنانس کو فروغ دینے والا بہترین مرکزی بینک قرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک اسلامی فنانس کو فروغ دینے والا بہترین مرکزی بینک قرار
اسٹیٹ بینک اسلامی فنانس کو فروغ دینے والا بہترین مرکزی بینک قرار

کراچی: بینک دولت پاکستان کو آج اسلامک فنانس نیوز (آئی ایف این)، ریڈ منی گروپ ملائشیا کی جانب سے منعقدہ ایک پول میں چوتھی مرتبہ اسلامی فنانس کو فروغ دینے والا بہترین مرکزی بینک قرار دیا گیا ہے۔

یہ مالی سال2021ء میں اسلامی بینکاری کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کو دیا جانے والا دوسرا بین الاقوامی ایوارڈ ہے۔ قبل ازیں، گلوبل اسلامک فنانس ایسوسی ایشن (جی آئی ایف اے) نے بھی اسٹیٹ بینک کو ستمبر2020ء میں سال کا بہترین مرکزی بینک قرار دیا تھا۔

آئی ایف این نے پول کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا، ”سرفہرست آنے کے لیے ہمیشہ سخت مقابلہ دیکھنے میں آتا رہا ہے، لیکن2020ء میں اس کامیابی کا تعین گذشتہ برسوں کی نسبت کافی آسانی سے کر لیا گیا۔

2018ء کے فاتح اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس بار تقریباً تین چوتھائی ووٹوں کے ساتھ فیصلہ کن برتری حاصل کی۔“ آئی ایف این نے مزید کہا کہ اس سال عالمی وبا کے باوجود پچھلے سولہ برسوں میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں ووٹ موصول ہوئے ہیں۔

سازگار ماحول کی فراہمی کے ذریعے مالی شمولیت میں اضافہ اور ملک میں اسلامی بینکاری کو فروغ دینا اسٹیٹ بینک کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔ اسلامی بینکاری صنعت کو حکومت پاکستان کی قومی مالی شمولیت کی حکمت عملی (این آئی ایف ایس) کا ایک لازمی حصہ بنایا گیا ہے تا کہ ان لوگوں کو خدمات فراہم کی جا سکیں۔

جو اسلامی مصنوعات کو ترجیح دیتے ہیں یا جو مذہبی عقیدے کی وجہ سے رضاکارانہ طور پر نظام سے باہر ہیں یا انہیں زیادہ مالی سہولتیں دستیاب نہیں۔ توسیع شدہ این آئی ایف ایس2023ء کے مطابق مجموعی بینکاری صنعت میں اسلامی بینکاری کے مارکیٹ میں حصے کا ہدف25 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے ہمیشہ ملک میں اسلامی بینکاری کی پائیدار ترقی کی مضبوط بنیادیں تعمیر کرنے کے لیے اپنے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ خصوصاً گذشتہ برس کووڈ19 کی وجہ سے مشکل حالات میں اسٹیٹ بینک نے شریعت سے ہم آہنگ تین اہم ری فنانس اسکیمیں جاری کیں۔

ان میں کاروباری اداروں کو کارکنوں اور ملازمین کو اجرتوں اور تنخواہوں کی ا دائیگی کی ری فنانس اسکیم (روزگار اسکیم)، اسلامی عارضی معاشی ری فنانس سہولت (ٹی ای آر ایف) اور کووڈ19 سے نمٹنے کی اسلامی ری فنانس سہولت شامل ہیں۔

ان ری فنانس اسکیموں سے ایمان کے لحاظ سے حساس طبقے کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی گئی جن کا مقصد وبا کے نقصان دہ اثرات سے نمٹنا تھا۔ اسٹیٹ بینک کا ایک اور اہم اقدام شریعت سے ہم آہنگ اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا اجرا تھا جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کے تحت جاری کیے گئے۔

اسٹیٹ بینک نے حال ہی میں ترقیاتی مالی اداروں کی جانب سے شریعت سے ہم آہنگ کاروبار کے متعلق رہنما اصول جاری کیے ہیں۔2015ء سے اب تک دیگر بین الاقوامی اعزازوں کے علاوہ آئی ایف این کی جانب سے بہترین مرکزی بینک کے چار ایوارڈز کا حصول پاکستان میں اسلامی بینکاری کی پائیدار نمو کو فروغ دینے کے لیے اسٹیٹ بینک کے تزویراتی اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔

Related Posts