کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شاہ فیصل کالونی میں جھکنے والے عمارت کے حوالے سے ایم ایم نیوز ٹی وی کی خبر کا نوٹس تو لے لیا، تاہم اس حوالے سے عمارت خالی کرانے کے لیے جاری کیاگیا ایس بی سی اے کا نوٹس مضحکہ خیز ہے۔
نوٹس میں 5 منزلہ عمارت کی اوپر کی 3 منزلوں کو خطرناک قرار دے کر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے،جبکہ نوٹس میں گراؤنڈ اور پہلی منزل کو خالی نہ کرنے کو کہا گیا، نہ اس کا ذکر کیا گیا ہے، عمار ت ایک طرف جھکتی جا رہی ہے،تاہم اسے خالی کرنے کے لیے دیے گئے نوٹس میں 15دن کی مہلت دی گئی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے شاہ فیصل ٹاؤن کی جانب سے دیے گئے نوٹس نمبرNo.SBCA/DD/SFT/2020/346،مالک مکان کے نام بلاک 01پلاٹ نمبر397شاہ فیصل کالونی بھیجا گیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث عمارت کی اوپری3 منزلیں مخدوش ہو گئی ہیں اس لیے انہیں فوری خالی کر دیا جائے۔
واضح رہے کہ کوئی بھی عمارت جب جھتی ہے تو وہ پوری کی پوری زمین بوس ہوتی ہے یا مکمل تباہ ہوجاتی ہے، ایسی عمارتوں کی صرف اوپرکی منزلیں تباہ نہیں ہوتیں، ماضی اور حال ہی میں منہدم ہونے والی تمام مخدوش عمارتوں میں اوپری اور نچلی تمام منزلوں پر موجود افراد اس کی تباہی کی زد میں آکر فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے تھے۔
مگر مذکورہ 5منزلہ عمارت کی صرف اوپری 3 منزلیں خالی کروانے کو شہریوں نے ایس بی سی اے کی ایک اور غفلت اور لا پرواہی قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں:شاہ فیصل کالونی میں مخدوش عمارت ایک طرف جھکنے لگی، عوام میں خوف پھیل گیا