کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل آشکار داور کے احکامات نظر انداز کردئیے گئے جبکہ معطل بلڈنگ انسپکٹر شکیل آج بھی مبینہ طور پر فعال نظر آتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عادی راشی افسران فرائض کی بجا آوری کیلئے تیار نہیں جبکہ ڈی جی آشکار داور کی کاوشوں کو ناکام بنانے کیلئے ایک بدعنوان آفیسر کو ڈی جی لانے کیلئے سازشیں شروع کردی گیئ ہیں۔ جس بلڈنگ انسپکٹر کو ڈی جی نے معطل کیا، افسران نے اس کی پشت پناہی شروع کردی۔
نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے معطل بلڈنگ آفیسر شکیل اپنے سرپرستوں کی جیبیں بھاری کرنے میں مصروف ہیں اور معطلی کے باوجود پلاٹ نمبر ایف ایل 1، اے 3 اور 14بی شادمان ٹاؤن پر بلڈر مافیا سے ملی بھگت جاری ہے۔
معطل بلڈنگ انسپکٹر شکیل نے مذکورہ پلاٹس پر 2 اضافی فلورز کی غیر قانونی تعمیرات شروع کروا دی ہیں۔ علاقہ مکینوں نے ڈی جی آشکار داور، وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور سیکریٹری بلدیات سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بے ہنگم تعمیرات، بلڈنگ کنٹرول نے منفی کردار ادا کیا۔علی زیدی