کورونا وائرس سے عوام کا تحفظ ہماری اوّلین ذمہ داری ہے۔معاونِ خصوصی اطلاعات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے عوام کا تحفظ ہماری اوّلین ذمہ داری ہے۔معاونِ خصوصی اطلاعات
کورونا وائرس سے عوام کا تحفظ ہماری اوّلین ذمہ داری ہے۔معاونِ خصوصی اطلاعات

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے عوام کا تحفظ ہماری اوّلین ذمہ داری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ذمہ داری ہے جس پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ 

معاونِ خصوصی  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔صوبائی وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت اجلاس میں شریک ہوگی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اجلاس کا مقصد کرونا وائرس جیسے اہم مسئلے پر پوری قوم کو یکجا کرنا اور وائرس پر قابو پانے کی قومی کاوشوں میں یکسوئی اور ہم آہنگی کا فروغ ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کے تحفظ کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔کرونا وائرس کے بین الاقوامی چیلنج کے اثرات سےقوم کو محفوظ بنانے کے حوالے سے ترجیحات طے ہوں گی۔

یاد رہے کہ  وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج کورونا وائرس کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں ملکی سلامتی کے اہم معاملات پر غور کیا جائے گا۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت میں ہوگا جس میں ملک کی سیاسی و عسکری قیادت بشمول مسلح افواج اور قومی انٹیلی جنس ایجنسی (آئی ایس آئی) کے سربراہ جنرل فیض حمید بھی شرکت کریں گے۔ 

مزید پڑھیں: وزیر اعظم آج قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے

Related Posts