سعودی خاتون نے تیر کر سمندر عبور کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاکٹر مریم صالح بن لادن بحیرہ احمر عبور کر کے یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی عرب خاتون تیراک بن گئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مریم بن لادن بحیرہ احمر میں چار گھنٹے تیراکی کر کے مصر کے ساحل پر پہنچیں۔

مریم نے مصر پہنچنے کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ وہ خواب تھا جسے پورا کرنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ 

خیال رہے کہ بحیرہ احمر اور بالخصوص آبنائے تیران خونخوار شارک کی وجہ سے مشہور ہے۔

واضح رہے کہ مریم بن لادن 2015 میں یورپ سے ایشیا تیر کر پہنچی تھیں، وہ یہ یہ راستہ تیر کر عبور کرنے والی پہلی عرب خاتون بھی ہیں۔

انہوں نے سال 2017 میں دبئی کینال میں 24 کلومیٹر کا فاصلہ گیارہ گھنٹے 41 منٹوں میں طے کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مریم بن لادن نے جرمنی سے ڈینٹل سرجری میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

Related Posts