سعودی ماں بیٹے نے ایک ساتھ اعلیٰ ڈگری حاصل کرکے نئی مثال قائم کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saudi woman and son obtain degree in same specialization

ریاض : اسکالر شپ پر امریکا جانیوالے سعودی ماں اور بیٹے نے شعبہ نفسیات میں ایک ساتھ اسکالر شپ پر اعلیٰ ڈگری حاصل کر کے پوری دنیا کو حیران کردیا۔

شاہ عبد العزیز یونیورسٹی میں شعبہ تدریس سے وابستہ خاتون ریماالھویش اور اُن کے بیٹے عبدالرحمان کو امریکی یونیورسٹی میں اسکالر شپ پر بھیجا گیا تھاجبکہ امریکا میں ان دونوں ماں بیٹے نے ایک ہی مضمون میں اعلیٰ ڈگری حاصل کرکے مثال قائم کردی۔

ریما الھویش کا کہنا ہے کہ میں یونیورسٹی میں پڑھاتی بھی ہوں اورنفسیات میرا پسندیدہ مضمون ہے ،سعودی خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ میرے بیٹے کو میڈیکل کے لیے اسکالر شپ ملی تھی لیکن اس کا دل نہ لگا تو میں نے بھی نفسیات میں داخلہ لے لیا،

امریکی یونیورسٹی میں ریما الھویش نے نفسیات میں پی ایچ ڈی مکمل کی تو ان کے بیٹے نے بھی اسی مضمون میں ایم اے کرلیا اور اہم بات تو یہ ہے کہ دونوں ماں بیٹے نے ایک پروجیکٹ میں کورونا کے مریضوں کی بحالی میں مدد بھی کی۔

امریکا میں اسناد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ماں بیٹے کی خدمات کو بھی سراہا گیا جبکہ ماں اور بیٹے کو ایک ساتھ اعلیٰ ڈگری ملنے پر پوری دنیا سے مبارکباد کے پیغام کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

Related Posts