اقوام متحدہ: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی عرب پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر کے فلسطینیوں کے ساتھ دھوکہ کر رہا ہے۔
ایرانی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے موقع پر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ علاقائی ممالک اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات فلسطینی عوام اور فلسطینیوں کی مزاحمت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہوں گے۔
سعودی عرب اور اسرائیل نے جزوی طور پر ایران کی مذہبی ریاست کے ساتھ مشترکہ دشمنی کا رشتہ قائم کیا ہوا ہے، حالانکہ ریاض چین کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت کے ذریعے تہران کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے آگے بڑھا ہے۔
سعودی عرب کے حکمران ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امریکہ کی ثالثی میں بات چیت معمول پر آ رہی ہے۔