پاکستان میں آج سعودی ریال کی قدر میں معمولی کمی، تازہ ترین نرخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saudi Riyal to PKR rate today- June 25, 2025
FILE PHOTO

پاکستان میں آج 25 جون 2025 کو سعودی ریال کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی تازہ ترین قدر میں معمولی فرق دیکھا گیا ہے جس کے مطابق اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ریٹ مختلف رہے۔

غیر ملکی زرمبادلہ کے حوالے سے فوریکس ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے نامی ویب سائٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی خریداری کی قیمت 75اعشاریہ 85 روپے جبکہ فروخت کی قیمت 76اعشاریہ 30 روپے رہی۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی خریداری کی قیمت 75اعشاریہ 63 روپے اور فروخت کی قیمت 75اعشاریہ 77 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اس حساب سے اگر کوئی شہری 500 سعودی ریال پاکستانی روپے میں تبدیل کرواتا ہے تو اسے اوپن مارکیٹ میں تقریباً 37ہزار 815 روپے حاصل ہوں گے۔

سعودی ریال اور پاکستانی روپے کے درمیان ایکسچینج ریٹ کا تعین زیادہ تر اوپن مارکیٹ کی طلب و رسد کی بنیاد پر ہوتا ہے، جہاں کرنسی ڈیلرز حقیقی وقت میں ہونے والے لین دین کی بنیاد پر ریٹ طے کرتے ہیں۔

یہ معمولی اتار چڑھاؤ نہ صرف بیرون ملک سے ترسیلات زر پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ عمرہ و حج زائرین اور سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں ریال کی قیمت میں مزید استحکام یا کمی بیشی کا انحصار عالمی مارکیٹ کی صورتحال اور مقامی زرِ مبادلہ کے ذخائر پر ہوگا۔

Related Posts