آج بروز جمعہ 7 جون 2025 کو سعودی ریال کی پاکستان میں قیمت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saudi Riyal to PKR rate today- Friday, June 27, 2025
FILE PHOTO

آج بروز جمعہ 7 جون 2025 کو سعودی ریال کے پاکستانی روپے کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ اور انٹربینک مارکیٹ میں کرنسی ریٹ جاری کیے گئے ہیں جو فاریکس ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے کے مطابق درج ذیل ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں ریال کی خریداری قیمت 75اعشاریہ 95 روپے اور فروخت کی قیمت 76اعشاریہ 30 روپے رہی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ریال کی خریداری 75اعشاریہ 62 روپے اور فروخت 75اعشاریہ 75 روپے میں ہو رہی ہے۔

سعودی ریال پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ لاکھوں پاکستانی سعودی عرب میں مختلف شعبوں جیسے تعمیرات، صحت اور خدمات میں برسرِ روزگار ہیں۔

ان تارکینِ وطن نے صرف مئی 2025 میں 913اعشاریہ 3 ملین ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجیں، جو اس ماہ میں ترسیلات زر کا سب سے بڑا ذریعہ ثابت ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال جولائی 2024 سے مئی 2025 تک مجموعی ترسیلات زر 34اعشاریہ 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 28اعشاریہ 8 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں اور اس میں سعودی ریال کا نمایاں کردار ہے۔

پاکستانی خاندانوں کے لیے ریال اور روپے کے تبادلے کی شرح براہ راست گھریلو آمدنی پر اثر انداز ہوتی ہے۔

حالیہ ریٹ کے مطابق ریال کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ 75اعشاریہ 63 روپے تک جا پہنچی ہے، جس سے اوورسیز پاکستانیوں کے بھیجے گئے ریال کی پاکستانی روپوں میں مالیت بڑھ گئی ہے۔

مثلاً موجودہ خریداری ریٹ پر اگر کوئی 1000 سعودی ریال بھیجے تو یہ 75630 روپے بنتے ہیں جو تعلیم، صحت اور رہائش جیسی بنیادی ضروریات کے لیے ایک بڑا سہارا ثابت ہوتے ہیں۔

Related Posts