یمن میں حکومت مخالف حوثیوں کی سیاسی کونسل کے سربراہ سے مذاکرات کے لیے سعودی عرب اور عمان کے وفود دارالحکومت صنعا پہنچ گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق حوثیوں کی نیوز ایجنسی صبا نے حوثی صدارتی کونسل کے ذرائع کے حوالے سے سعودی اور عمانی وفد کی مذاکرات میں شرکت کیلئے صنعا آمد کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
نماز کے دوران بلی کا واقعہ اور ردعمل بے ساختہ تھا، الجزائری امام سامنے آگئے
نیوز ایجنسی کے مطابق مذاکرات میں عمان و سعودی وفود اور حوثی رہنما مہدی المشاط سے محاصرے کے تمام تر اثرات کو ختم کرنے، جارحیت کے خاتمے اور یمن کے عوام کے حقوق کی بحالی جس میں تیل اور گیس کی آمدنی، حکومت کے ملازمین کی تنخواہیں شامل ہیں جیسے امور پر بات چیت کریں گے۔