سعودی دفاع کی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لیا جارہا ہے، پنٹاگان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی دفاع کی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لیا جارہا ہے، پینٹاگان
سعودی دفاع کی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لیا جارہا ہے، پینٹاگان

واشنگٹن:امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان کے ترجمان کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ واشنگٹن سعودی عرب کا دفاع کرنے اور مملکت کے عوام پر حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرنے میں مدد کے لیے اپنی ذمہ داریوں پر سنجیدگی سے عمل درآم جاری رکھے گا۔

پنٹاگان کے ترجمان جان کربی کے مطابق ہم دنیا بھر میں اپنی افواج کی تقسیم پر غور کر رہے ہیں اور ہم سعودی عرب کے دفاع کی حمایت کرتے ہیں اور حملوں کو پسپا کرنے کی سعودی عرب کی صلاحیت کا دفاع کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک، خطے اور امریکی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ ایران کا میزائل پروگرام موجود ہے اور ترقی پذیر ہے جس پر خطے اور پوری دنیا کو تشویش لاحق ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران خطے میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔قبل ازیں جمعرات کو امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے کہا گیا تھاکہ امریکا اپنے دفاع کے لیے پوری دنیا میں اپنی افواج کو تعینات کرے گا۔

وال اسٹریٹ جرنل کی اطلاع کے مطابق امریکی حکومت بحری بیڑے ”آئزن ہاور“ اور نگرانی اور بحالی کے نظام سمیت کچھ فوجیوں کو مشرق وسطی سے واپس لے کر دنیا کے دوسرے خطوں میں تعینات کرنے پر غور کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: مکہ مکرمہ میں دہشتگردوں کے حق میں نعرے بازی، مسجدالحرام سے چاقوبردارشخص گرفتار

Related Posts