وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد کا ٹیلی فون ، نیک تمناؤں کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد کا ٹیلی فون ، نیک تمناؤں کا اظہار
وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد کا ٹیلی فون ، نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلی فون کیا اور وزیراعظم کی صحت کے بارے میں دریافت کیااور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔ ٹیلی فونک گفتگو میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی بھی خیریت دریافت کیونکہ انہوں نے حال ہی میں ایک سرجیکل پروسیجرکرایا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی حکومت کی جانب سے مملکت میں 10 ارب اور خطے میں 50 ارب درخت لگانے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے  سال 2014ء سے 2018ء کے دوران ایک ارب درخت لگائے، 2023ء تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔

وزیر اعظم نے پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ قابل بھروسہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اعادہ کیااور ساتھ ہی ساتھ مملکت سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کےلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم کو سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے وزیراعظم نے قبول کرلیا۔

Related Posts