راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی بری افواج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی بری افواج کے کمانڈر نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا، مہمان کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ سعودی آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
بعد ازاں سعودی بری افواج کے سربراہ نے آرمی چیف سے ملاقات کی اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پربھی بات چیت ہوئی، آرمی چیف نے سعودی افواج کی تربیت، استعداد میں بہتری کے لئے تعاون کا اعادہ کیا.
سعودی بری افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور خطے میں امن کے لیے اقدامات کی تعریف کی۔