سپہ سالار سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، افغان صورتحال پر بات چیت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپہ سالار سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، افغان صورتحال پر بات چیت
سپہ سالار سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، افغان صورتحال پر بات چیت

راولپنڈی: سپہ سالار جنرل قمر جاید باجوہ سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حامد نے اہم ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سے راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔

دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران خطے اور افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل فیاض بن حامد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا۔ جنرل فیاض بن حامد نے سعودی فوج کی تربیت میں تعاون پر پاک فوج کا شکریہ اداکیا۔

سعودی جنرل نے یادگارشہدا پر پھول چڑھائے، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سعودی مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا، سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں: افغان گروہ یقینی بنائیں افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہو، قومی سلامتی کمیٹی

سعودی چیف نے خطے میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کا یقین دلایا۔سعودی جنرل نے دفاعی تعاون کے فروغ کا اعادہ کیا۔

Related Posts